by Rao Imran Suleman
Rao Nama

13 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی، چار افراد کے خلاف مقدمہ درج

لاوہ (پی این پی)تھانہ ٹمن پولیس چوکی میال کے علاقہ ڈھوک نکہ داخلی میال میں 13 سالہ بچے کے ساتھ مبینہ بدفعلی اور تشدد کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مدعی امیر نواز ولد میاں محمد قوم اعوان سکنہ ڈھوک نکہ داخلی میال نے پولیس کو دی گئی درخواست میں مقف اختیار کیا کہ اس کا کمسن بیٹا محمد زریاب ایک شادی کی تقریب میں شریک تھا جہاں مبینہ طور پر محمد توقیر ولد شبیر حسین اور محمد ثقلین ولد محمد رشید اسے تقریب سے کچھ فاصلے پر لے گئے اور وہاں اس کے ساتھ زبردستی بدفعلی کی۔درخواست کے مطابق متاثرہ بچہ وہاں سے بھاگ نکلا اور گھر واپس آتے ہوئے راستہ میں محمد عمر ولد محمد ریاض اور محمد ولید ولد شبیر نے اسے مبینہ طور پر دھمکیاں دیں کہ واقعہ کسی کو نہ بتایا جائے۔

بعد ازاں متاثرہ بچے نے گھر پہنچ کر اپنے بھائی محمد شاہزیب کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا۔مدعی کے مطابق اسی دوران چاروں نامزد ملزمان ان کے گھر پہنچ گئے اور محمد شاہزیب کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔ شور شرابہ سن کر اہل خانہ موقع پر پہنچ گئے اور بچوں کو چھڑوایا جبکہ ملزمان گالی گلوچ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے۔بعد ازاں متاثرہ بچے کے والد امیر نواز نے پولیس چوکی میال میں درخواست جمع کروائی جس پر اے ایس آئی خرم عباس نے ابتدائی کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ کے اندراج کیلئے استغاثہ انچارج ایس ایس او آئی یو سرکل تلہ گنگ ارسال کردیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ بچے کا طبی معائنہ بھی کروایا گیا ہے جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش انچارج ایس ایس او آئی یو سرکل تلہ گنگ کے سپرد کردی گئی ہے۔تھانہ ٹمن چوکی میال پولیس کے مطابق مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ واقعہ کی مختلف پہلوئوں سے تحقیقات جاری ہیں۔

PNP

Comments are closed.