by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں میسی کا 70 فٹ بلند ’غیر محفوظ‘ مجسمہ ہٹا دیا گیا

فوٹو: اے ایف پی

بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ میں حکام نے فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کا 70 فٹ بلند ’غیر محفوظ‘ مجسمہ ہٹا کر اپنے قبضے میں لے لیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ تعمیرات کو مقامی شہریوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئی تھیں کہ تیز ہواؤں کے دوران یہ بڑا مجسمہ ہلنے لگتا ہے، جس سے عوامی حفاظت کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن کے اسٹار میسی کو 2022 فیفا ورلڈ کپ ٹرافی اٹھائے ہوئے مجسمے کو بھاری کرینوں کے ذریعے اتارا گیا۔ 

یہ مجسمہ دسمبر 2025  میسی کے بھارت کے دورے کے دوران نصب کیا گیا تھا، اس مجسمے کو سابقہ حکمران جماعت ترنمول کانگریس کے دور میں کافی حمایت حاصل تھی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق حالیہ ریاستی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی کامیابی کے بعد ماضی کے کئی عوامی منصوبوں اور علامتی تعمیرات کا ازسر نو جائزہ لیا جا رہا ہے۔ 

اس سے قبل کولکتہ میں ایک فٹبال تھیم پر مبنی مجسمہ بھی ہٹایا گیا تھا، جس پر نئی حکومت کے اسپورٹس وزیر نے اعتراض کیا تھا۔



PNP

Comments are closed.