بیجنگ:وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی افلاک سے بھی وسیع اور بلند ہو چکی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 31جولائی کی صبح 10 بجے، چین نے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کوائی زو-1 اے لانچ راکٹ کے ذریعے پاکستان کے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ PRSS-01 کو کامیابی سے خلا میں روانہ کیا۔
احسن اقبال نے اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سیٹلائٹ لانچ کے ساتھ ہمالیہ سے بلند پاک چین دوستی اب افلاک سے بھی زیادہ وسیع اور بلند ہو چکی ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی بنی نوع انسان کا اہم ترقیاتی آلہ بن گیا ہے۔ چین اور پاکستان کی یہ رفاقت دیوارِ چین کی مانند ہے جو تاریخ میں ہر آزمائش سے گزری ، اور اب یہ دوستی خلاء سے بھی صاف نظر آ رہی ہے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔