by Rao Imran Suleman
Rao Nama

فیفا ورلڈکپ ٹرافی کی مالیت کتنی ہے؟ حیران کن اعداد و شمار سامنے آ گئے

—فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

فیفا ورلڈ کپ 2026ء کی آمد کے ساتھ ہی ایک بار پھر عالمی فٹبال کی سب سے بڑی ٹرافی توجہ کا مرکز بن گئی۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 37 سینٹی میٹر بلند اور تقریباً 6 کلو گرام وزنی یہ ٹرافی 18 قیراط سونے سے تیار کی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق موجودہ عالمی سونے کی قیمت کے حساب سے ٹرافی میں استعمال ہونے والے مواد کی مالیت تقریباً 250,000 امریکی ڈالرز بنتی ہے تاہم اس کی تاریخی اہمیت، نایاب حیثیت اور منفرد کاریگری کے باعث اگر اسے نیلام کیا جائے تو اس کی قیمت 20 ملین امریکی ڈالرز سے بھی تجاوز کر سکتی ہے۔

ٹرافی کا ڈیزائن 2 انسانی مجسموں پر مشتمل ہے جو زمین کو اپنے ہاتھوں میں تھامے ہوئے ہیں، اسے اطالوی مجسمہ ساز سلویو گازانیگا نے 1970ء میں ڈیزائن کیا تھا۔

ٹرافی کے نچلے حصے میں ملاکائٹ (malachite) نامی سبز معدنی پتھر کی 2 تہیں بھی شامل ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کو اصل ٹرافی نہیں دی جاتی۔

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا اصل ٹرافی اپنی تحویل میں رکھتی ہے جبکہ فاتح ٹیم کو سونے کی ملمع کاری والی کانسی کی نقل (gold-plated bronze replica) بطور یادگار دی جاتی ہے۔



PNP

Comments are closed.