پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ توقع تھی حکومت جمعے کو بجٹ پیش کرے گی، لیکن ان سے کوئی انتظام نہیں ہورہا۔
تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت پر ایک طرف آئی ایم ایف اور دوسری طرف اتحادی جماعتوں کا دباؤ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے عوام کا معاشی قتل عام کیا، کاشتکار، صنعتکار اور مزدور سب پریشان ہیں۔
اسد قیصر نے کہا کہ پنجاب میں گندم اسیکنڈل سب کے سامنے ہے ، کسان کو گندم کی مناسب قیمت نہیں دی گئی۔
تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے تھنک ٹینک نے ٹیکس اصلاحات اور اخراجات کم کرنے کا پرپوزل دیا۔ حکومت سمجھ دار ہوتی تو ہمارے پرپوزل کا آدھا حصہ تو مان لیتی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نہ اخراجات کم کرسکتی ہے نہ ٹیکس چوری ختم کرسکتی ہے۔
PNP
Comments are closed.