ایشین گیمز ریسلنگ فائنل: عائشہ بلوچ نے بھارتی حریف کو مات دے کر گولڈ میڈل جیت لیا
پاکستانی ریسلر عائشہ بلوچ نے ایشین گیمز میں ریسلنگ کے فائنل میں بھارتی حریف کو مات دے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔
عائشہ بلوچ نے سری لنکا میں ہونے والے ایشین گیمز 2026ء کے ریسلنگ کے فائنل میں بھارتی حریف کو شکست دی۔
فائنل مقابلے میں عائشہ بلوچ کی تکنیکی برتری نمایاں رہی، بھارتی ریسلر ان کے مؤثر کھیل کا مقابلہ نہ کر سکی۔
بھارتی حریف کے خلاف فیصلہ کن فتح کے بعد عائشہ بلوچ نے سجدۂ شکر بھی ادا کیا۔
وکٹری پوڈیم پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا کر عائشہ بلوچ نے پوری قوم کا سر فخر سےبلند کر دیا۔
PNP
Comments are closed.