ناروے کی فٹبال ٹیم کو امریکا روانگی سے قبل کیے گئے ورلڈ کپ فوٹو شوٹ پر تنقید کا سامنا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق تصاویر میں ناروے کی قومی فٹبال ٹیم کو وائیکنگ بحری قزاقوں کے طور پر لمبی کشتیوں کے ساتھ تیر کمان، ڈھالیں اور کلہاڑیاں لیے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
فوٹو شوٹ پر تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ وائیکنگز کی شہرت لوٹ مار، عصمت دری اور مقبوضہ علاقوں میں نوآبادیات قائم کرنے والوں کی ہے۔
ناروے کے ایک ماہر تعلیم کا کہنا ہے کہ ان تصاویر میں ناروے فٹبال ٹیم کو دائیں بازو کے انتہا پسند کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
ناروے فٹبال ٹیم کے مینیجر نے تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے سامنے اس سے بڑے اور مشکل موضوعات ہیں اور میں فوٹو شوٹ پر تنقید پر وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا۔
فٹبال ٹیم کا فوٹو شوٹ کرنے والے فوٹو گرافر یارو نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اِن تصاویر پر تنقید ہو سکتی ہے لیکن میں ان تصاویر کے ذریعے یہ پیغام دینا چاہتا ہوں جیسے وائکنگز بحری سفر پر امریکا روانہ ہو رہے ہوں۔
PNP
Comments are closed.