محفوظ اور معیاری خوراک ہر شہری کا بنیادی حق ہے، وزیرِ خوراک سندھ محبوب الزمان
سندھ کے وزیرِ خوراک محبوب الزمان نے کہا ہے کہ محفوظ اور معیاری خوراک ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔
ورلڈ سیفٹی ڈے پر خصوصی پیغام میں انہوں نے کہا کہ خوراک کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا اور ملاوٹ مافیا اور غیر معیاری خوراک فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی۔
محبوب الزمان کا کہنا ہے کہ محفوظ خوراک صحت مند معاشرے اور مضبوط معیشت کی ضمانت ہے۔
وزیرِ خوراک سندھ نے یہ بھی کہا کہ خوراک کی پیداوار سے صارف تک ہر مرحلے پر حفاظتی اصولوں کی پابندی ناگزیر ہے۔
PNP
Comments are closed.