محسن نقوی نے ایرانی قیادت کے لیے خصوصی پیغام ایرانی وزیر خارجہ کے حوالے کر دیا
تہران: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایران کے دورے کے دوران ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امورپربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔
ملاقات کے دوران محسن نقوی نے پاکستان کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر کے لیے ایک خصوصی پیغام ایرانی وزیر خارجہ کے سپرد کیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے اور دوطرفہ روابط کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
دورۂ ایران کے دوران وزیر داخلہ نے اپنے ایرانی ہم منصب اسکندر مومنی سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر علاقائی سلامتی، سرحدی تعاون اور مشترکہ مفادات سے متعلق مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی کے دورے میں دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے امکانات اور بعض اہم معاہدوں یا مفاہمتی یادداشتوں سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔ وزیر داخلہ اس سے قبل بھی متعدد مرتبہ ایران کا دورہ کر چکے ہیں۔
پاکستان اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطوں کو خطے میں استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
PNP
Comments are closed.