لارڈز ٹیسٹ میں پچ میں باؤنس توقعات کے مطابق یکساں نہیں رہا، ایم سی سی
انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان لارڈز ٹیسٹ میچ کی پچ پر ایم سی سی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تسلیم کرتے ہیں پچ میں باؤنس ہماری توقعات کے مطابق یکساں نہیں رہا۔
میریلبون کرکٹ کلب (ایم سی سی) کے مطابق ہم اپنے معیار کو ہائی اسٹینڈرڈ پر رکھنے کی کوشش کرتے ہیں، جب کوئی پچ ہماری توقعات پر پوری نہیں اترتی تو ہمیں بھی مایوسی ہوتی ہے۔
ایم سی سی کے مطابق ہمیں اس بات کا احساس ہے کہ فوری اقدامات کی ضرورت ہے، ہم پچز کی بہتری اور ڈیولپمنٹ کے لیے تمام توجہ مرکوز رکھیں گے۔
ایم سی سی کے مطابق انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ چوتھے روز کے پہلے سیشن میں ختم ہوا جہا انگلینڈ نے 115 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
PNP
Comments are closed.