ہم ملک کیلئے زیادہ وفادار، چاہتے ہیں عوام کو حقوق ملیں، جمہوریت مضبوط ہو: بیرسٹر گوہر
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ملک کے لیے ہم زیادہ وفادار ہیں، ہم چاہتے ہیں عوام کو حقوق ملیں اور جمہوریت مضبوط ہو۔
جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوام جس کو ووٹ دیں، اسی جماعت کو حق حکمرانی حاصل ہے، ہم اس وقت 23 سیٹیوں پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آئین یہی کہتا ہے ہر جگہ الیکشن کےلیے جاسکتے ہیں، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ، دیگر کو نہیں جانے دیا گیا، ہمیں الیکشن کے سلسلے میں جلسے کی اجازت تو دے دیتے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی والے کہہ رہے ہیں کہ ’ہمیں فارم 45 نہیں مل رہا‘، یہ ابھی شکایت کر رہے ہیں، الیکشن فری فیئر نہیں ہو رہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ 9 مئی پر ہم نے کہا کہ تحقیقات کروائیں، ہمارے ایم این ایز کو ڈسکوالیفائی کیا گیا، ہم چاہتے ہیں کہ عوام کو حقوق ملیں اور جمہوریت مضبوط ہو۔
بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ ملک کےلیے ہم ان سے زیادہ وفادار ہیں، ہم سیاسی لوگ ہیں، جدوجہد جاری رکھی ہے، ہر چیز کا مقابلہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے ریلیاں نکالیں، احتجاج کیا، عدالتوں میں ہم جارہے ہیں، ہمیں ریلیف نہیں مل رہا پھر بھی عدالتوں میں جارہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ مذاکرات میں پاکستان کے کردار ادا کرنے پر ہم نے اسے سراہا، پاکستان نے مڈل ایسٹ میں امن لانے کےلیے کردار ادا کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم نے کہا ہے کہ ہم احتجاج کریں گے، خیبر پختونخوا کے حقوق دیے جائیں، بانی پی ٹی آئی سے اکتوبر 2025ء کے بعد ملاقات نہیں ہوئی، ہم نے کہا کہ بانی سے ڈاکٹرز کی ملاقات کروائی جائے۔
PNP
Comments are closed.