by Rao Imran Suleman
Rao Nama

عمران بٹ پاکستان انڈر-21 ہاکی ٹیم کے گول کیپنگ کوچ کے عہدے سے مستعفی

پاکستان انڈر-21 ہاکی ٹیم کے گول کیپنگ کوچ عمران بٹ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ 

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں عمران بٹ کا کہنا تھا کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کے باعث پاکستان انڈر21 کے گول کیپنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پاکستان انڈر-21 ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ جوائن نہیں کروں گا۔ پی ایچ ایف کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے میری معذرت قبول کی۔

اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان انڈر-21 ٹیم اور کوچنگ اسٹاف کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔



PNP

Comments are closed.