رواں سال مون سون بارشیں کم ہوں گی یا زیادہ؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا
لاہور (پی این پی) محکمہ موسمیات نے رواں سال بارشیں معمول سے کم ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
ڈائریکٹرجنرل محکمہ موسمیات ڈاکٹر محمد افضال نے بریفنگ میں کہا ہے کہ آئندہ موسم میں بارشیں معمول سے کم رہنے کا امکان ہے،جس کے باعث زرعی پیداوار اورمختلف فصلیں متاثر ہوسکتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ خاص طورپرچاول کی فصل کو زیادہ پانی درکارہوتا ہے لہٰذا ابارشوں کی کمی اس پر منفی اثر ڈال سکتی ہے،بارشوں کی کمی کے باعث موسمی بیماریوں میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔ڈی جی محکمہ موسمیات کے مطابق کم بارشوں کے باوجود سیلاب کے خطرات مکمل طور پر ختم نہیں ہوں گے اورمختلف شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کاامکان برقرار رہے گا،اس دوران ایل نینو کے اثرات بھی موجود رہیں گے،
جس سے موسم کی شدت اور غیر یقینی صورتحال بڑھ سکتی ہے۔
PNP
Comments are closed.