by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ، بلجیم نے پاکستان 1-7 سے ہرا دیا

ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں بلجیم نے پاکستان کو 1 کے مقابلے میں 7 گول سے ہرا دیا۔

تیسرے کواٹر میں مقابلہ ایک ایک گول سے برابر تھا، چوتھے کوارٹر میں بلجیم نے 6 گول کرکے بڑی فتح حاصل کی ۔

پاکستان کی پرو لیگ میں مسلسل نویں شکست ہے، پاکستان کل اسپین کے خلاف میچ کھیلے گا۔

بیلفوس ہاکی ایرینا بلجیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے میچ شروع ہوتے ہی پاکستان ٹیم پر حملے شروع کردیے، کھیل کے تیسرے منٹ میں بلجیم کے نیلسن او نانا نے خوبصورت گول کرکے ایک صفر کی برتری حاصل کی جو پہلے کواٹر تک برقرار رہی، دوسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی، ہاف ٹائم پر بلجیم کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔

تیسرے کوارٹر کے شروع ہوتے ہی پاکستان کے رانا وحید نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا، لیکن اس کے بعد بلجیم نے اوپر نیچے 6 گول کرکے پاکستان کو 1 کے مقابلے میں 7 گول سے شکست دے دی، بلجیم کی جانب سے ٹو بیاس بیکین نے2 گول کیے۔



PNP

Comments are closed.