by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بی آر ٹی ریڈ لائن پر کاٹے گئے درختوں کی جگہ طلبہ کی از خود شجر کاری مہم

چار برسوں کے دوران درختوں کی کٹائی کا ایک منظر۔

بی آر ٹی ریڈ لائن پر درخت بڑے پیمانے پر کاٹے گئے ہیں جبکہ اس کی جگہ نئے درختوں کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے، ایسے میں نجی یونیورسٹی کے طلبہ نے شجر کاری کی مہم از خود شروع کر دی۔

کبھی جناح ایونیو نیم کے سیکڑوں درختوں کے سبزے کے ساتھ بہت خوبصورت لگتا تھا، لیکن اب ہرے بھرے درخت سرے سے ہی کاٹ دیے گئے اور انکی منتقلی کا کام نہیں کیا گیا۔

ایسے میں نجی یونیورسٹی کے طلبہ نے جناح ایونیو پر شجرکاری مہم شروع کی ہے، طلباء کا کہناہے کہ ماحول کیلئے درخت لازم ہیں۔

انکا مزید کہنا تھا کہ درختوں کی دیکھ بھال ہو اور قریبی دکان دار یا رہائشی انہیں پانی دینےکا بندوبست کریں تو جلد ہی بی آر ٹی کے اہم روڈ پر دوبارہ سبزہ اگ آئے گا اور ماحول بہتر ہوگا۔



PNP

Comments are closed.