by Rao Imran Suleman
Rao Nama

شوکت نواز کے بہنوئی پروفیسر واجد کا کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی سے اظہار لاتعلقی

فائل فوٹو 

آزاد کشمیر میں کالعدم قرار دی گئی جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے متعلق اہم بیان سامنے آیا ہے۔ شوکت نواز کے بہنوئی پروفیسر واجد نے کمیٹی سے مکمل لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اس تنظیم سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا۔

پروفیسر واجد نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور میرا جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ نہ کبھی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا حصہ رہے ہیں اور نہ آئندہ اس میں شامل ہوں گے۔

انہوں نے کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے اپیل کی کہ وہ سرینڈر کرے اور اپنے معاملات مذاکرات کے ذریعے حل کرے۔ ان کے مطابق کمیٹی کو پاکستان اور آزاد کشمیر کی حکومت کے ساتھ بات چیت کا راستہ اختیار کرنا چاہیے۔

پروفیسر واجد کا کہنا تھا کہ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات اور سیاسی عمل ہی مؤثر راستہ ہیں۔



PNP

Comments are closed.