کن منگ (شِنہوا) پاکستانی نمائش کنندہ ملک حمزہ چین ۔ جنوبی ایشیا نمائش کے جنوبی ایشیا پویلین میں صارفین کو پیتل کی دستکاریاں متعارف کرارہے ہیں۔ یہ ان کے لئے خوشی کی بات ہے کہ اس صارف کو ان کے سابق صارف نے متعارف کرایا ہے۔
حمزہ ملک نے کہا کہ یہ ہماری پاکستانی پیتل (دستکاری) ہے ۔ کن منگ کے زیادہ تر لوگ اسے پسند کرتے ہیں۔ یہ ہاتھ سے تیار کی جاتی ہے جسے مکمل ہونے میں تقریباً ایک ہفتہ لگتا ہے۔
چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان کے شہر کن منگ میں 7 ویں چین ۔ جنوبی ایشیا نمائش 16 اگست سے شروع ہوئی ہے جو 5 روز جاری رہے گی۔
نمائش میں 85 ممالک، خطوں اور عالمی تنظیموں کے مندوبین کے علاوہ 30 ہزار سے زائد نمائش کنندگان آن لائن اور آف شرکت کررہے ہیں۔
ان میں ہر سال آنے والے پاکستانی تاجر اس بار کئی خاص مصنوعات لیکر نمائش میں آ ئے ہیں۔
ایک پاکستانی نمائش کنندہ نے پاکستانی قالین فروخت کئے ہیں جو مختلف رنگوں اور مکمل طور پر ہاتھ سے بُنے اون سے تیار کئے گئے۔ وہ پہلی بار نمائش میں شریک ہوئے ہیں اور انہوں نے 500 قالین نمائش کے لئے پیش کئے ہیں۔
وہ یون نان کی مارکیٹ یہاں تک کہ چین میں فروخت بڑھانے کے مواقع حاصل کرنے کے لئے تیار ہیں۔
قیمتی پتھروں کی تشہیر کرنے والے ایک اسٹال پر خان محمد ناصر چینی دوستوں کے ساتھ مصنوعات کی اقسام اور خصوصیات پر تبادلہ کررہے ہیں۔انہوں نے اپنی مصنوعات کی بہتر نمائش اور اس کی دیکھ بھال میں مدد کے لیے ایک چینی مترجم کی خدمات بھی حاصل کیں۔
انہوں نے کہا کہ صبح کے وقت کاروبار اچھا ہوتا ہے جبکہ میں آمدہ اختتام ہفتہ کا منتظر ہوں۔
رواں سال ساؤتھ چا ئنہ ایکسپو کے پاکستان پویلین میں بہترین پیلے رنگ کی ناشپاتی لکڑی کی مصنوعات، علاقائی خصوصیات کے حامل ہاتھ سے بنے قالین، منفرد قیمتی پتھروں کی مصنوعات اور کئی دیگر اشیا نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں جس کا چینی دوستوں اور تاجروں نے خیر مقدم کیا ہے۔
فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف پاکستان کے چیئرمین عرفان اقبال شیخ نے بتایا کہ کاروباری نمائندوں کی سہولت اور معاونت جاری رکھی جائے گی اور کاروباری رابطوں کا ایک پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے متعلقہ تجارتی تقریبات اور نمائشوں کا انعقاد جاری رہے گا۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔