کراچی ( پی این پی ) آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
’’ایکسپریس نیوز ‘‘ کے مطابق وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے کہا ہے کہ آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کا مؤقف بالکل درست ہے بلکہ یہ پورے پاکستان کی عوام کی آواز ہے۔ انہوں نے روزانہ کی بنیاد پر تیل کی قیمتوں میں تبدیلی کو مسترد کرتے ہوئے ناقابل قبول قرار دیا۔
دوسری جانب وفاقی حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر گڈز ٹرانسپورٹرز نے آج سے غیر معینہ مدت کے لیے ملک گیر ہڑتال شروع کر دی ہے۔
صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان کے مطابق وفاقی اور سندھ حکومت کے ساتھ ہونے والے مذاکرات بے نتیجہ رہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومتیں سنجیدہ نہیں ہیں، اسی لیے ہڑتال کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے۔ ہفتہ 8 اگست سے شروع ہونے والی یہ ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔
PNP
Comments are closed.