مراکش نے اسکاٹ لینڈ کو ہرا کر تین قیمتی پوائنٹس حاصل کرلئے
فٹ بال ورلڈ کپ کے گروپ سی کے میچ میں مراکش نے اسکاٹ لینڈ کو ایک صفر سے ہرا کر تین قیمتی پوائنٹس حاصل کرلئے، ناکامی کے باوجود اسکاٹ لینڈ کا ایونٹ سے سفر ختم نہیں ہوا ہے۔
بوسٹن کے اس میچ میں مراکش کا اسکاٹ لینڈ کے خلاف آغاز انتہائی جارحانہ اور نتیجہ خیز رہا، کھیل کے صرف 71 ویں سیکنڈز میں مراکش کے سائبری نے گیند حریف ٹیم کے جال میں پہنچا کر ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلادی۔
پہلے ہاف میں مراکش کے کھلاڑی تو مزید برتری حاصل کرنے کی کوشش کرتے رہے ساتھ ہی اسکاٹ لینڈ کی ٹیم اس خسارے کو پورا کرنے میں مصروف رہی لیکن وقفے تک مقابلہ ایک صفر سے مراکش کے حق میں ہی رہا۔
دوسرے ہاف میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم مراکش کے مقابلے میں زیادہ بہتر کھیلی، اُن کی پاسنگ اور حملے بہتر رہے مگر نتیجہ گول کی صور ت میں پھر بھی نہیں نکل سکا، کھیل کا اختتام ایک صفر سے مراکش کی جیت پر ہوا۔
اس کامیابی کے نتیجے میں مراکش نے تین قیمتی پوائنٹس حاصل کرلئے، ناکامی کے باوجود اسکاٹ لینڈ کے ایونٹ میں آگے بڑھنے کے امکانات ختم نہیں ہوئے ہیں۔
PNP
Comments are closed.