by Rao Imran Suleman
Rao Nama

آئندہ 60 روز آبنائے ہرمز میں کوئی ٹرانزٹس یا سروس فیس نہیں ہوگی: اسحاق ڈار

 

فائل فوٹو۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ آئندہ 60 روز آبنائے ہرمز میں کوئی ٹرانزٹس یا سروس فیس نہیں ہوگی۔ 

عرب میڈیا العربیہ کو انٹرویو میں اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان 47 سال میں پہلی بار ایران اور امریکا کو ایک جگہ لانے میں کامیاب رہا، پاکستان نے شراکت داروں اور اتحادیوں کیساتھ مل کر مذاکراتی عمل یقینی بنانے کی کوشش کی۔ 

انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ تباہ کن تھی، اسکا عالمی معیشت پر منفی اثر پڑا، امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات میں تین تکنیکی ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ 

وزیر خارجہ نے کہا کہ تکنیکی ٹیمیں جوہری مسئلے، منجمد اثاثوں اور لبنان کی صورتحال پر گفتگو کریں گی، ایران کے جوہری ذخیرے کی افزودگی کی سطح کو کم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ 

اسحاق ڈار نے کہا امریکا اور ایران اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ سفارت کاری ہی مسئلے کا حل ہے، امید ہے امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھیں گے۔



PNP

Comments are closed.