by Rao Imran Suleman
Rao Nama

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے 15 رکنی بھارتی ٹیم کا اعلان

فوٹو: ایکس بی سی سی آئی 

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے 15 رکنی بھارتی ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔

بھارتی اسکواڈ کی قیادت نوجوان اوپنر شبمن گل کریں گے، جبکہ شریاس آئیر کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ تجربہ کار بلے باز روہت شرما اور ویرات کوہلی بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔

وکٹ کیپرز کے طور پر کے ایل راہول اور ایشان کشن کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ آل راؤنڈرز میں واشنگٹن سندر، اکشر پٹیل اور نتیش کمار ریڈی شامل ہیں۔

بولنگ شعبے میں جسپریت بمراہ، کلدیپ یادو، پرسدھ کرشنا، ہرشیت رانا، ارشدیپ سنگھ اور گرنور برار کو موقع دیا گیا ہے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی ہیمسٹرنگ انجری کے باعث افغانستان کے خلاف سیریز نہیں کھیل سکے۔ ہاردیک پانڈیا فٹنس مسائل کے باعث شامل نہیں کیے گئے، یشسوی جیسوال کو ڈراپ کردیا گیا۔

بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تین ون ڈے میچز 14، 16 اور 19 جولائی کو انگلینڈ میں کھیلے جائیں گے۔



PNP

Comments are closed.