by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ایرانی کرنسی کی قدر میں 100 گنا اضافہ، پاکستانیوں نے 5 روز میں 3 کھرب ریال خرید لیے

اسلام آباد (پی این پی)ایران اور امریکا کے درمیان 60 روزہ امن معاہدے کے بعد پاکستان میں ایرانی کرنسی کی طلب میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھنے لگیں ۔تفصیلات کے مطابق امن معاہدے کے بعد پاکستان میں شہریوں نے پانچ روز کے اندر 3 کھرب روپے مالیت کے ایرانی ریال خریدے جبکہ طلب بڑھنے کی وجہ سے اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایرانی کرنسی کی قدر میں 100 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اس بات کی تصدیق ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے کی اور بتایا کہ گزشتہ پانچ روز کے دوران متوسط طبقے کی جانب سے ایرانی ریال کی خریداری میں بہت زیادہ اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے 2 ہزار روپے میں ایک کروڑ ایرانی ریال ملتے تھے جبکہ اب چار ہزار روپے میں ایک کروڑ ریال مل رہے ہیں۔ ملک بوستان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ لائسنس یافتہ منی چینجر سے ریال خریدیں تاکہ کوئی دھوکا نہ ہو۔انہوں نے بتایا کہ ایران، امریکا معاہدے پر دستخط کے بعد خریداری میں اضافہ ہوا۔

PNP

Comments are closed.