محمود اچکزئی تحریک انصاف کے درمیان بیٹھے عجیب و غریب لگتے ہیں، خواجہ آصف
خواجہ آصف کی اچکزئی کو میثاقِ جمہوریت کی دعوت
24 جون 2026 | اسلام آباد
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپوزیشن کو ماضی کی سیاسی غلطیاں بھلا کر میثاقِ جمہوریت کی طرف واپس آنے کا مشورہ دیا ہے۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ماضی میں سیاسی کشیدگی، تلخی اور اختلافات ضرور رہے، تاہم پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) نے ان تجربات سے سیکھتے ہوئے میثاقِ جمہوریت کیا اور سیاسی تعلقات کو بہتر بنایا۔
انہوں نے کہا کہ ایوان کا تقدس برقرار رکھنا ہر رکنِ پارلیمنٹ کی ذمہ داری ہے۔ ان کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کا اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کے لیے جانا ایک مثبت سیاسی روایت ہے، جبکہ ماضی میں ایسا ماحول موجود نہیں تھا۔
خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارٹی نے پارلیمانی نظام، آئین اور جمہوری روایات کو نقصان پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی سیاسی جماعت کو ایک فرد کے تابع ہو کر نہیں چلنا چاہیے اور جماعت کے اندر جمہوری روایات ضروری ہیں۔

وزیر دفاع نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے بارے میں کہا کہ وہ قابلِ احترام شخصیت ہیں، تاہم تحریک انصاف کے اراکین کے درمیان بیٹھے ہوئے انہیں “عجیب و غریب” محسوس کرتے ہیں۔