مصری فٹبال ٹیم کے کوچ حسام حسن نے ایران کے خلاف اہم ورلڈ کپ میچ سے قبل کہا ہے کہ فیفا کے اصولوں کے مطابق تمام ٹیموں کے ساتھ یکساں اور منصفانہ سلوک ہونا چاہیے۔
سیئیٹل میں پریس کانفرنس کے دوران حسام حسن نے کہا کہ وہ تمام ٹیموں کا احترام کرتے ہیں اور فیفا کے ’احترام‘ اور ’منصفانہ کھیل‘ کے اصول اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ ہر ٹیم کو برابر کے حقوق ملیں۔
انہوں نے ایرانی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
دوسری جانب ایران ٹیم کے کوچ امیر قلعہ نوئی نے کہا ہے کہ امریکی سفری پابندیوں نے ٹیم کی تیاریوں اور کھلاڑیوں کی فٹنس کو متاثر کیا ہے۔
ان کے مطابق پہلے 2 میچوں میں ایران کو بروقت امریکا پہنچنے کا حق نہیں دیا گیا تاہم اب ٹیم کو میچ سے 2 دن پہلے سیئیٹل آنے کی اجازت ملی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مصر ایک مضبوط اور منظم ٹیم ہے اور صرف محمد صلاح ہی نہیں بلکہ اس کے دیگر کھلاڑی بھی خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ گروپ میں مصر 4 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ ایران 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہے۔
بیلجیئم کے بھی 2 جبکہ نیوزی لینڈ کا 1 پوائنٹ ہے۔
یاد رہے کہ مصر نے اپنے گزشتہ میچ میں نیوزی لینڈ کو 1-3 سے شکست دے کر ورلڈ کپ کی تاریخ میں اپنی پہلی فتح حاصل کی تھی۔
PNP
Comments are closed.