پیٹرول 70 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا، فی لیٹر 225 روپے کیا جائے: حافظ نعیم
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل 70 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا، قیمت 225 روپے کی لیٹر کیا جائے۔
لاہور سے جاری بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو جواز بنا کر عوام کو ریلیف سے محروم نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ معیشت کا پہیہ چلانا ہے تو پیٹرول اور ڈیزل سستا کرنا ہوگا، پٹرولیم لیوی کا خاتمہ کیا جائے، عوام کو حقیقی ریلیف دیا جائے۔
حافظ نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ عالمی مارکیٹ میں تیل 70 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا، پٹرول225 روپے فی لیٹر کیا جائے۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کرایوں سمیت تمام اشیائے ضروریہ کی قیمتیں جنگ سے پہلے کی سطح پر لائے۔
PNP
Comments are closed.