by Rao Imran Suleman
Rao Nama

جاپان میں گہری نیند سونے کا انوکھا مقابلہ،فاتح کے لیے لاکھوں کا انعام

جاپان میں کام کی مصروف زندگی کے باعث نیند کی کمی ایک عام مسئلہ بن چکی ہے، اسی تناظر میں ٹوکیو میں گہری اور پرسکون نیند سونے کا ایک منفرد مقابلہ منعقد کیا گیا۔

’میٹ ریس‘ نامی اس مقابلے میں درجنوں افراد نے حصہ لیا۔ شرکاء آرام دہ بستروں پر لیٹے اور نیند کی نگرانی کرنے والے خصوصی آلات استعمال کیے گئے تاکہ ان کی نیند کے دورانیے اور گہرائی کا جائزہ لیا جاسکے۔

مقابلے کے دوران شرکاء کو زیادہ سے زیادہ 90 منٹ تک سونے کا موقع دیا گیا۔ بعض افراد اپنے ساتھ نرم کھلونے بھی لے کر آئے، جبکہ نیند کی کیفیت جانچنے کے لیے ان کے سروں پر مخصوص آلات نصب کیے گئے تھے۔

مقابلے کے فاتح کا فیصلہ اس بنیاد پر کیا گیا کہ کون سا شریک کتنی جلدی نیند کی حالت میں گیا اور اس کی نیند کتنی گہری اور پرسکون رہی۔

مقابلے میں انعامی رقم 20 لاکھ ین سے زائد رکھی گئی، جو تقریباً 14 ہزار امریکی ڈالر کے برابر بنتی ہے۔

مقابلے کا انعقاد کرنے والی کمپنی کے مطابق اس سرگرمی کا مقصد لوگوں کو بہتر نیند کی اہمیت سے آگاہ کرنا اور انہیں اپنی نیند کے معمولات بہتر بنانے کی ترغیب دینا تھا۔

اقتصادی تعاون اور ترقی کی تنظیم کے 2021 کے اعداد و شمار کے مطابق جاپانی شہری اوسطاً روزانہ 7 گھنٹے 24 منٹ سوتے تھے، جو تنظیم کے رکن ممالک میں سب سے کم اوسط تھی۔

ماہرین کے مطابق جاپان میں نیند کی کمی کی مختلف وجوہات میں کام کی مصروفیات، سفر اور رات گئے تک جاری رہنے والی سرگرمیاں شامل ہیں۔

PNP

Comments are closed.