ہنزہ میں مردوں اور خواتین کی ڈانس پارٹی کی ویڈیو وائرل
اسلام آباد (پی این پی) ہنزہ میں ایک نجی ہوٹل میں مبینہ مخلوط ڈانس پارٹی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرنے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ ہوٹل سیل کردیا۔
ذرائع کے مطابق تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد مقامی سطح پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، جس پر ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد نے واقعے کا فوری نوٹس لیا۔ڈپٹی کمشنر کی ہدایات پر انتظامیہ کی ٹیم نے علی آباد میں واقع امبیانس ہوٹل پر چھاپہ مارا، جہاں مبینہ طور پر مذکورہ تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ کارروائی کے دوران ہوٹل کو سیل کردیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی بھی کی جا رہی ہے اور مبینہ طور پر تقریب کے انعقاد میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق اقدامات کیے جائیں گے۔ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے اپنے بیان میں کہا کہ علاقے کی ثقافتی شناخت اور اخلاقی اقدار کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ غیر اخلاقی سرگرمیوں یا فحاشی کے فروغ کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ہنزہ میں مبینہ مخلوط ڈانس پارٹی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی۔ ڈپٹی کمشنر ہنزہ فیاض احمد نے معاملے کا نوٹس لے لیا۔ ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے انتظامیہ نے علی آباد میں واقع امبیانس ہوٹل کو سیل کردیا۔ https://t.co/3eOxI6Iikk
— Malik Ali Raza (@MalikAliiRaza) October 7, 2026
PNP
Comments are closed.