16 سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی، ملزمان ہسپتال چھوڑ کر فرار
قصور(پی این پی)پنجاب کے علاقے قصور چونیاں کی ظہیر آباد کالونی میں 16 برس کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق ندیم نامی بااثر نوجوان پر مبینہ زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق طبیعت خراب ہونے پر ملزمان لڑکی کو ہسپتال چھوڑ کر فرار ہوگئے، ویڈیو میں 3 ملزمان کو لڑکی کو نجی ہسپتال چھوڑ کر فرار ہوتے دیکھا جاسکتا ہے۔اسپتال انتظامیہ نے لڑکی کی والدہ کو کال کرکے بلایا، متاثرہ لڑکی کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
PNP
Comments are closed.