by Rao Imran Suleman
Rao Nama

آسٹریلیا آٹھویں بار ویمن T20 ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی ٹیم آٹھویں بار فائنل میں پہنچ گئی، پہلے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹ سے ہرادیا۔

لندن میں کھیلے گئے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کی جس نے مقررہ اوورز میں سات وکٹ پر 125رنز اسکور کئے، کپتان ہیلے میتھیوز نے 30 اور دیاندرا ڈوٹن نے 26 رنز بنائے، ایشلے گارڈنر، جارجیا ویئرہام اور سوفیا مولینکس نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں آسٹریلوی ویمن نے ہدف 13 اوورز میں حاصل کرلیا، بیتھ مونی نے 61 رنز کی ناقابل شکست اننگز 8 چوکوں کی مدد سے کھیلی، اُس کے علاوہ ایشلے گارڈنر نے بھی 35 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کئے۔

ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل آج انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز جیو سوپر اور ڈیجٹل ایپ مائیکو پر براہ راست نشر ہورہے ہیں۔



PNP

Comments are closed.