ماضی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا، اس بار بہتر پلاننگ کیساتھ لیڈ کرونگا: بابر اعظم
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کے دوران میری سوچ ہمیشہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق ہوتی ہے اور اگر ٹیم کو تیز کھیلنے کی ضرورت ہو تو تیز کھیلتا ہوں۔
پی سی بی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کی کپتانی کرنا ہمیشہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے، ماضی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے، اس بار بہتر پلاننگ اور مثبت سوچ کے ساتھ لیڈ کروں گا۔
قومی کرکٹر نے کہا ہے کہ وقت کے ساتھ کپتانی میں پختگی اور کلیئرٹی آتی ہے، بطور کپتان اپنے فیصلوں کا جائزہ لیا اور ان سے سیکھنے کی کوشش کی، میری کوشش ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو مشکل وقت میں سپورٹ کروں، انٹرنیشنل کرکٹ دباؤ کا کھیل ہے۔
بابر اعظم کا کہنا ہے کہ نوجوانوں سے بات کر کے ان پر دباؤ کم کرنے کی کوشش کرتا ہوں، میری توجہ ڈسپلن، فٹنس اور پرفارمنس پر ہے، ان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا، این سی اے ریڈ بال کیمپ ٹیم کے لیے بہت اہم رہا۔
انہوں نے کہا ہے کہ مشکل کنڈیشنز میں ٹریننگ سے کھلاڑی مضبوط ہوتے ہیں، کیمپ میں میچ کے دباؤ اور مختلف صورتِ حال سے نمٹنے پر کام کیا گیا، ویسٹ انڈیز کا دورہ چیلنجنگ ہو گا لیکن ہم نے اس کی تیاری کی ہے، کئی کھلاڑیوں کو کاؤنٹی کرکٹ کا تجربہ ہے، انگلینڈ میں یہ مددگار ہو گا۔
بابر اعظم کا کہنا ہے کہ بیٹنگ کے دوران میری سوچ ہمیشہ ٹیم کی ضرورت کے مطابق ہوتی ہے، اگر ٹیم کو تیز کھیلنے کی ضرورت ہو تو تیز کھیلتا ہوں، صورتِ حال کے مطابق دفاعی بیٹنگ کرتا ہوں، مثبت تنقید کو سنتے ہیں اور مفید باتوں پر عمل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، نتائج ایک ہفتے یا ایک ماہ میں نہیں آتے، روٹین بہت اہم ہوتی ہے، فینز کی توقعات ہمیشہ زیادہ ہوتی ہیں اور ہم اس بات کو سمجھتے ہیں، شائقین کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔
PNP
Comments are closed.