بیجنگ : چین کی ریاستی کونسل کے دفتر اطلاعات کی پریس کانفرنس میں وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے متعلقہ عہدیدار نے بتایا کہ ” چودہویں پانچ سالہ منصوبہ” کے دوران چین میں سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ “چودہویں پانچ سالہ منصوبہ” کے دوران، ملک میں آر اینڈ ڈی سیکٹر میں مسلسل سرمایہ کاری کی گئی۔ 2024 میں آر اینڈ ڈی میں سرمایہ کاری نے 3.6 ٹریلین یوآن سے تجاوز کیا ، جو 2020 کے مقابلے میں 48 فیصد زیادہ ہے۔ آر اینڈ ڈی میں سرمایہ کاری کی شدت 2.68 فیصد تک پہنچی جو یورپی یونین کے ممالک کے اوسط معیار سے زیادہ تھی اور اس سے منسلک افراد کی تعداد دنیا میں پہلے نمبر پر رہی ۔ اس کے علاو ہ بنیادی تحقیق کا معیار مزید بلند ہو ا ۔ بنیادی تحقیق کے فنڈز 249.7 ارب یوان تک پہنچے ، جو سال 2020 کے مقابلے میں 70 فیصد اضافہ ہے ۔اعلیٰ معیار کے بین الاقوامی جرائد میں تحقیقی مقالوں اور بین الاقوامی پیٹنٹ درخواستوں کی تعداد لگاتار پانچ سالوں تک دنیا میں پہلے نمبر پر رہی۔وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق سال 2024 میں اعلیٰ ٹیکنالوجی والے کاروباری اداروں کی تعداد پانچ لاکھ سے زیادہ تھی، جو 2020 کے مقابلے میں 83 فیصد کا اضافہ ہے ۔
Trending
- کراچی میں بجلی کی عدم فراہمی پر پُرتشدد احتجاج کرنے والے 10 مظاہرین گرفتار
- پمز سانحہ،چین کا اسلام آباد کیلئے 21 جدید فائر اینڈ ریسکیو گاڑیوں کا تحفہ
- میر رضا قتل کیس میں جوڈیشل کمیشن کا اہم معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے نقد انعام کا اعلان
- ٹرمپ نے رائفل تھامے اپنی تصویر دوبارہ وائرل کردی؛ کس کو کھلی دھمکی دی؟
- پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی کا اعلان
- کراچی میں مبینہ نومولود لاپتا ہونے کا معاملہ ہسپتال انتظامیہ کا مؤقف سامنے آگیا
- گلیشیئرز پگھلنے سے شمالی علاقوں کو شدید خطرات، نیپال سے زیادہ گھمبیر صورتحال پاکستان کی ہے، ماہرین نے خبردار کر دیا
- سندھ اسمبلی نے نئے صوبوں سے متعلق بحث کیلئے تحریک التوا ءمنظور کر لی
- روسی فوج کا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- میر رضا کیس: کسی سے خوفزدہ ہوئے بغیر کمیشن چلائیں گے، وزیر اعلیٰ بھی ملنے آئے تو نہیں ملیں گے، جسٹس عمر سیال