by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا

نئی دہلی (پی این پی)بھارت میں ایک ہاسٹل میں قیام پذیر 4 طالبات کو سانپ نے ڈس لیا

جس کے نتیجے میں ایک طالبہ چل بسی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست جھارکھنڈ کے قصبے لوہارڈگا کے مقامی اسکول کے ہاسٹل میں پیش آیا جہاں طالبات ایک کمرے میں سو رہی تھیں کہ سانپ نے انہیں کاٹا جس سے ہاسٹل میں افراتفری مچ گئی۔انتظامیہ کی جانب سے طالبات کو طبی علاج کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ایک طالبہ دم توڑ گئی جب کہ مزید تین طالبات زیر علاج ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہلاک ہونے والی طالبہ کی شناخت 12 سالہ ورشا کے نام سے ہوئی ہے جب کہ واقعے کے بعد طالبہ کے لواحقین اور مقامی افراد نے پولیس میں شکایت درج کرادی۔

PNP

Comments are closed.