by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کرسمس امن ، صلح اور سلامتی کا تہوار ہے ، اکرم گل

سینیٹ ،قومی اسمبلی وصوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی نشستوں میں اضافہ کیا جائے افواج پاکستان میں بھی اقلیتوں کےلئے پانچ فیصد نوکریوں کا کوٹہ مختص کیا جائے،کرسمس تقریب سے خطاب

0

اسلام آباد(نمائندہ اپنا وطن ) سابق وفاقی وزیر برائے اقلیتی امور اکرم مسیح گِل نے کہا ہے کہ کرسمس امن ، صلح اور سلامتی کا تہوا ر ہے ۔ کرسمس کے موقع پر غریب اور نادار لوگوں کی مدد کریں تاکہ وہ بھی احسن طریقے سے اپنے خاندانوں کے ساتھ کرسمس کی خوشیاں منا سکیں ۔

May be an image of text that says '4"SUN-ADVENT 4' SUN- ADVENT 56 56S886 SB86 76 54273 542 73 73 か揚中 የፍት'
سابق وفاقی وزیر اکرم مسیح کرسمس تقریب سے خطاب کر رہے ہیں 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہولی ٹرنیٹی چرچ نیویارک کے زیر اہتمام کرسمس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اکرم گِل نے کہا کہ حکومت کرسمس ریلیوں کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کو سیاسی ، معاشی او ر مذہبی طور پر مضبوط بنانے کےلئے اقدامات اٹھائے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ افواج پاکستان میں بھی اقلیتوں کےکےلئے پانچ فیصد نوکریوں کا کوٹہ مختص کرے تاکہ وہ معاشی طور پر ترقی کرسکیں۔

اکرم گِل نے مزید کہا کہ حکومت ، سینیٹ ،قومی وصوبائی اسمبلیوں میں اقلیتی نشستوں میں اضافہ کرے تاکہ وہ پارلیمنٹ میں اپنے حقوق کے حصول کےلئے نمایاں کردارادا کرسکیں۔

اس موقع پر ریورنڈپاسٹر جیفری سموئیل نے پاکستان کی سلامتی ،ترقی اور خوشحالی کےلئے خصوصی دعا کی۔

May be an image of smiling

اس کے ساتھ ساتھ روشنی اکرم نے بچوں میں کرسمس تحائف بھی تقسیم کئے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.