امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران کویت میں ہونے والے ایک مبینہ ایرانی ڈرون حملے میں 6 امریکی فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ امریکی فوج کے لیے اس تنازع میں سب سے زیادہ جانی نقصان کا باعث بنا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حملے سے قبل امریکی فوجی حکام کو ممکنہ خطرات سے آگاہ کیا گیا تھا، تاہم مبینہ طور پر ان وارننگز پر مناسب توجہ نہیں دی گئی۔ کچھ فوجیوں نے اپنی قیادت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ اگر حفاظتی اقدامات بروقت کیے جاتے تو نقصان کم کیا جا سکتا تھا۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی کمانڈرز کو اس فوجی تنصیب کے خطرات سے متعلق معلومات فراہم کی گئی تھیں، لیکن وہاں سکیورٹی انتظامات میں بہتری کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے۔
رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملے کے بعد امدادی سرگرمیوں اور زخمی اہلکاروں کی منتقلی کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ متاثرہ فوجیوں اور عینی شاہدین نے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) اور ایران کی جانب سے بھی اس رپورٹ پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔
PNP
Comments are closed.