by Rao Imran Suleman
Rao Nama

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کیلئے اینڈی فلاور کا نام پھر زیرِ غور

—فائل فوٹو

انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے عہدے کے لیے سابق کوچ اینڈی فلاور کا نام ایک بار پھر سامنے آ گیا۔

سابق انگلش کپتان ناصر حسین نے موجودہ صورتِ حال میں اینڈی فلاور کو برینڈن میک کولم کا بہترین متبادل قرار دیا ہے۔

ناصر حسین کا کہنا ہے کہ اینڈی فلاور کو انگلینڈ کی ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا جانا چاہیے کیونکہ موجودہ حالات میں وہ اس ذمے داری کے لیے بہترین انتخاب ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے جوناتھن ٹراٹ اور راہول ڈریوڈ کے نام بھی زیرِ غور ہیں۔

رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ECB) نے برینڈن میک کولم سے ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں واپس لے لی ہیں۔



PNP

Comments are closed.