محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارشوں کی پیشگوئی
اسلا م آباد (پی این پی) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ مزید جاری رہنے کی پیش گوئی کرتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، پنجاب، اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔محکمے کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھی ان علاقوں میں شدید بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔ اس دوران کاکول میں سب سے زیادہ 59 ملی میٹر بارش ہوئی، جبکہ دیگر شہروں اور علاقوں میں بھی کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری رہا۔موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ اتوار کی رات اور پیر کے دوران بارشوں کا نیا سلسلہ مزید شدت اختیار کر سکتا ہے، جس کے باعث بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش، تیز ہوائیں اور گرج چمک کی صورتحال پیدا ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ شمال مشرقی بلوچستان کے چند علاقوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے، جبکہ ملک کے بیشتر دیگر حصوں میں موسم گرم اور حبس زدہ رہنے کی توقع ہے۔ شہریوں کو خراب موسم کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
PNP
Comments are closed.