by Rao Imran Suleman
Rao Nama

انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن نے ٹرمپ کا فیس وصولی کااعلان مسترد کر دیا

نیو یارک : بین الاقوامی سمندری تنظیم انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن(IMO) نے صدر ٹرمپ کے اس اعلان کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر کسی قسم کا ٹیکس یا ٹول فیس عائد نہیں کی جا سکتی۔ آئی ایم او کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی بحری آمد و رفت کے راستوں کو مکمل طور پر آزاد ہونا چاہیے اور سیکیورٹی کی آڑ میں ان پر فیس عائد کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

یاد رہے کہ آبنائے ہرمز دنیا میں تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے سب سے اہم ترین بحری راستہ مانا جاتا ہے، جہاں سے دنیا کی کل سپلائی کا ایک بڑا حصہ گزرتا ہے۔ امریکہ اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد اس اہم آبی گزرگاہ پر کنٹرول حاصل کرنے کی زبانی جنگ اور فوجی نقل و حرکت میں تیزی آ گئی ہے۔

PNP

Comments are closed.