ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا۔ عباس عراقچی
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران شروع سے آبنائے ہرمز کا محافظ رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا تاہم ایران (ٹول لینے میں) منصفانہ رویہ اختیار کرے گا۔
ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان امریکی صدر کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی دوبارہ شروع کریں گے اور آبنائے ہرمز سے گزرنے والی تمام کھیپوں پر 20 فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔
عباس عراقثی نے اس کے جواب میں ایکس پر اپنے بیان میں لکھا کہ ’امریکی صدر بالکل درست کہتے ہیں۔ جو بھی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو محفوظ اور پُرامن گزرگاہ فراہم کرتا ہے اسے اس خدمت کا معاوضہ ملنا چاہیے۔‘
ساتھ ہی انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’یقیناً 20 فیصد (فیس) بہت زیادہ ہے۔ ہم اس معاملے میں منصفانہ رویہ اختیار کریں گے۔
PNP
Comments are closed.