by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ماہ صفر کا چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

اسلا م آباد (پی این پی) محکمہ موسمیات نے ماہ صفر کے چاند سے متعلق پیش گوئی کردی۔

نجی ٹی وی کےمطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 15 جولائی کی شام ماہ صفر کا چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں، پہلی صفر 16 جولائی بروز جمعرات ہونے کا امکان ہے۔

اعلامیے کے مطابق 14 جولائی کو دوپہر 2 بج کر 43 منٹ پر نیا چاند پیدا ہوگا، 15 جولائی کی شام نئے چاند کی رویت کا اچھا امکان ہے۔ سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔

کراچی میں چاند دیکھنے کا آخری وقت رات 8 بج کر 28 منٹ تک ہوگا، چاند غروب آفتاب کے بعد کراچی میں تقریبا 64 منٹ تک افق پر موجود رہے گا۔ رویت ہلال سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

PNP

Comments are closed.