by Rao Imran Suleman
Rao Nama

خان یونس کے نواح میں اسرائیلی بمباری۔ ایک فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی پر فضائی حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں جنوبی شہر خان یونس کے نواحی علاقے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا۔

الجزیرہ عربی کے مطابق حملہ خان یونس کے مضافات میں کیا گیا، جہاں بمباری کے بعد امدادی اور سول ڈیفنس کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور متاثرہ علاقے میں امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملے میں ایک فلسطینی جان کی بازی ہار گیا، جبکہ متاثرہ علاقے میں مزید جانی یا مالی نقصان کے بارے میں تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئیں۔ حکام ملبہ ہٹانے اور ممکنہ متاثرین کی تلاش میں مصروف ہیں۔

PNP

Comments are closed.