by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی میں 3 بچوں سمیت 27 افغان مہاجرین گرفتار

کراچی (پی این پی) کراچی کے ضلع وسطی میں پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 3 بچوں سمیت 27 افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ایکسپریس نیوز‘‘ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر عمران خان کے مطابق نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم 23 افغان باشندوں کو حراست میں لیا۔

رضویہ سوسائٹی پولیس نے غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے بخت محمد جبکہ عزیز آباد پولیس نے 2 بھائیوں سمیت 3 افغان بچوں قاسم ولد عبدالقیوم ، عزت ولد سخی داد اور عمر ولد سخی داد کو حراست میں لیکر افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کے لیے قائم کیمپ کے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا۔



PNP

Comments are closed.