by Rao Imran Suleman
Rao Nama

امریکا میں مقتول فلسطینی نژاد بچے کے نام سے سڑک منسوب

امریکی ریاست الینوائے میں ایک سڑک کا نام 6 سالہ فلسطینی نژاد امریکی بچے ودیع الفیومی کی یاد میں رکھ دیا گیا، جو اکتوبر 2023 میں ایک مہلک چاقو حملے میں جان کی بازی ہار گیا تھا۔

نامزدگی کی تقریب میں مقامی حکام، کمیونٹی رہنماؤں اور مقتول بچے کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔ سڑک کو “ودیع الفیومی، لٹل فلسطین وے” کا نام دیا گیا، جس کا مقصد بچے کی یاد کو زندہ رکھنا اور نفرت پر مبنی جرائم کے خلاف ایک علامتی پیغام دینا ہے۔

یاد رہے کہ ودیع الفیومی کو 14 اکتوبر 2023 کو ریاست الینوائے کے علاقے پلین فیلڈ میں چاقو کے حملے میں قتل کر دیا گیا تھا، جبکہ اس کی والدہ بھی اسی حملے میں شدید زخمی ہوئی تھیں۔

 

عدالتی کارروائی کے بعد ملزم کو قتل اور نفرت پر مبنی جرم سمیت متعدد الزامات میں مجرم قرار دیتے ہوئے 53 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

مقامی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ سڑک کو ودیع الفیومی کے نام سے منسوب کرنے کا مقصد صرف ایک معصوم بچے کو خراجِ عقیدت پیش کرنا نہیں بلکہ یہ پیغام دینا بھی ہے کہ مذہب، نسل یا قومیت کی بنیاد پر نفرت اور تشدد کی معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے۔



PNP

Comments are closed.