by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی میں کتابوں کی فروخت کے ذریعے لوٹنے والا گروہ سرگرم ، کیسے واردات کرتا ہے ۔۔؟ جانیے

کراچی ( پی این پی ) اور اب  کراچی میں کتابوں کی فروخت کے ذریعے لوٹنے  والا گروہ سرگرم ہوگیا۔

’’جیو نیوز ‘‘کےمطابق شاہراہ قائدین کے اللہ والا سگنل ہر ایسے ہی ایک ملزم نے کھڑی گاڑی سے ٹکرانے کا بہانہ کرکے سائیڈ گلاس توڑا، شہری نے اس طرف توجہ مبذول کی اور شیشہ نیچے کرکے اس سے بازپرس شروع کی تو اس کے ساتھی نے پچھلی طرف سے گاڑی کو زور زور سے ہاتھ مارنا شروع کردیے۔

شہری نے عقب کی طرف مڑ کر دیکھا تو کتابوں والا ملزم شہری سے موبائل چھین کر فرار ہوگیا۔

فیروز آباد پولیس کے مطابق ایسی کئی وارداتیں ہوچکی ہیں، کچھ ملزمان وائر سے گاڑی کی ونڈ سکرین گندی کرکے جھگڑا کھڑا کرکے وارداتیں کر رہے ہیں۔



PNP

Comments are closed.