by Rao Imran Suleman
Rao Nama

سونے کی قیمت میں کمی

کراچی( پی این پی ) ملک بھر میں آج بھی سونے کی قیمت میں 5 ہزار  روپے سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 24 ہزار 136 روپے کا ہوگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 4 ہزار 801 روپے کم ہوکر 3لاکھ 63 ہزار 628 روپے ہے۔

دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 56 ڈالر کم ہوکر 4017 ڈالر فی اونس ہے۔



PNP

Comments are closed.