کراچی ( پی این پی ) زہر قائد میں محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) اور وفاقی حساس ادارے نے مشترکہ کارروائیوں کے دوران کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پہلی کارروائی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) سے تعلق رکھنے والے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔
دوسری کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والا ایک دہشت گرد گرفتار ہوا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 دستی بم اور 1 تیار شدہ دیسی ساختہ بم برآمد ہوا۔ دہشت گرد حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔
PNP
Comments are closed.