کراچی(پی این پی) انڈس اسپتال میں ریبیز سے متاثرہ تھرپارکر کا رہائشی انتقال کرگیا، سندھ میں رواں سال ریبیز سے اموات کی تعداد 38 ہوگئی۔
ترجمان انڈس اسپتال کے مطابق کراچی 38 سالہ نعمت اللہ کا تعلق نوہڑیو، ضلع تھرپارکرکی تحصیل ڈپلو سے ہے، مریض کو کتے نے تقریباً ڈھائی ماہ قبل کاٹا تھا، مریض کو ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈپلو میں 25 جولائی سے 8 اگست ریبیز سے بچاؤ کی ویکسین کی چار خوراکیں دی گئیں۔مریض کو 7 اکتوبر کو انڈس اسپتال کراچی میں ریبیز کے علامات کے بعد داخل کیا گیا تھا، مریض کو ابتدائی طبی امداد کے دوران زخم کی مناسب صفائی نہ کیے جانے کی نشاندہی ہوئی۔
واضح رہے کہ اس سال انڈس اسپتال میں کتے کے کاٹے سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے، انڈس اسپتال بدین میں رواں سال 1 موت رپورٹ ہوئی، جناح اسپتال میں اب تک 8 اموات رپورٹ ہوچکی ہے، رواں سال پندرہ ہزار سے زائد مریض کتے کے کاٹے سے انڈس اسپتال لائے گئے۔
PNP
Comments are closed.