by Rao Imran Suleman
Rao Nama

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری ڈالر مزید 3 پیسے گر گیا

کراچی (پی این پی) انٹربینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں پیر کے روز بھی امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا اور روپیہ مزید مضبوط ہو گیا۔

ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپیہ 0.01 فیصد مزید تقویت کے ساتھ بند ہوا۔ اس طرح مقامی کرنسی میں 3 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 277 روپے سے کم ہو کر 276.97 روپے کی سطح پر بند ہوا جبکہ گزشتہ روز (جمعے کو) روپے 277 پر بند ہوا تھا۔

عالمی سطح پر ایشیائی سیشن کے آغاز میں مشرق وسطیٰ کی کشیدگی اور رواں ہفتے جاری ہونے والے اہم امریکی انفلیشن (مہنگائی) ڈیٹا سے پہلے امریکی ڈالر ڈیڑھ سال کی بلند ترین سطح کے قریب مستحکم رہا۔ 6 اہم کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کی طاقت ماپنے والا ‘ڈالر انڈیکس’ معمولی کمی کے بعد 102.14 پر ٹریڈ کرتا رہا۔ 



PNP

Comments are closed.