by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی؛ 18 سالہ نوجوان کی پھندا لگی لاش برآمد

کراچی(پی این پی)18 سالہ نوجوان کی گھر سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی، جس کی ابتدائی تفتیش میں حیران کن انکشاف ہوا ہے۔

 نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ نارتھ کراچی انڈا موڑ سیکٹر سیون ڈی تھری میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش ملی، جس کی اطلاع پر سرسید پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کیا۔  

جائے وقوع سے شواہد حاصل کرنے کے بعد متوفی کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال پہنچائی  گئی۔ 

ایس ایچ او سرسید انسپکٹر عرفان آصف نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا معلوم ہوا ہے جبکہ متوفی کی شناخت 18 سالہ شارق رحمٰن کے نام سے کی گئی ہے۔

متوفی نفسیاتی مسائل کا شکار اور اس کا علاج بھی چل رہا تھا۔ وہ خود کو اکثر کمرے میں بند بھی رکھتا تھا ۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ متوفی کے چچا نے بھی خود کو گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی تھی، تاہم پولیس اہل خانہ سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔



PNP

Comments are closed.