by Rao Imran Suleman
Rao Nama

ملک کو محرومی کی طرف دھکیلنے کی کیا ضرورت ہے؟ مولانا فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان : فائل فوٹو 

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ جب بھی صوبوں میں گورنر راج لگا وہ جمہوریت کی علمبردار پیپلز پارٹی نے لگایا اور صدر آصف زرداری نے دستخط کیے۔

ملتان کے قلعہ کہنہ قاسم باغ میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک کو محرومی کی طرف دھکیلنے کی کیا ضرورت ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ ملک میں چار صوبے ہیں صوبوں کی خودمختاری آئین میں طے کی گئی ہے، تمام صوبے اپنے آئین اور قانون کی خود مختاری رکھتے ہیں مگر ہمیشہ صوبوں کے حق پر شب خون مارا گیا۔

 مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے امن کا راستہ اختیار کیا سیاسی راستہ اختیار کیا، جمہوریت اور پارلیمنٹ کا راستہ اختیار کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی تاریخ سے واقف ہیں۔ ہم برصغیرکے سپوتوں کے وارث ہیں۔ اسلام کے راستے میں اگر کوئی رکاوٹ ہے تو وہ اقتدار کی لالچ اور دنیا کے مفادات ہیں.



PNP

Comments are closed.