بیجنگ(نیوزڈیسک)بوآؤ فورم فار ایشیا 2024 کے سالانہ اجلاس نے 28 مارچ کو “دانشورانہ املاک سےپائیدار ترقی کا فروغ” کے موضوع پر ایک اعلیٰ سطحی گول میز میٹنگ کا انعقاد کیا۔ اقوام متحدہ کے 2030 کے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، میٹنگ کے شرکاء نے تفصیلی بات چیت کی کہ دانشورانہ املاک میں اصلاحات اور صنعتی جدت کے ذریعے عالمی سبز پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے میں کس طرح مدد کی جائے۔
چین کے اسٹیٹ انٹلیکچوئل پراپرٹی آفس کے ڈائریکٹر شین چھانگ یو نے کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی بات کی جائے تو چین میں برقی گاڑیوں کی ٹاپ ٹین کمپنیوں میں عالمی پیٹنٹ کی درخواستوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس کے علاوہ فوٹو وولٹک سیلز کے حوالے سےہماری عالمی پیٹنٹ درخواستوں کی تعداد 120,000 سے تجاوز کر گئی ہے جو دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
بوآؤ فورم فار ایشیاء 2024کےسالانہ اجلاس میں “گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو: سلامتی کے مسائل کا حل اور مشترکہ طور پر عالمی امن کو فروغ ” کے موضوع پر ذیلی فورم کا انعقاد کیا گیا۔ چین کےنائب وزیر خارجہ چن شیاؤونگ نے کہا کہ چین گلوبل سکیورٹی انیشی ایٹو کو نافذ کرنے اور عالمی امن کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کے لیے دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے۔
Trending
- تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے آج کھلیں گے
- نیتا امبانی کے ساتھ رنویر سنگھ کے گربا کی دھوم، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
- پولیس کی 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کو حفاظتی تحویل میں رکھنے کی تصدیق
- سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات شروع
- ملک میں کہاں کہاں بادل برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی
- انگلینڈ کرکٹ ٹیم 16 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچے گی
- راہول گاندھی کی قیادت میں اپوزیشن کا سپریم کورٹ کی جانب مارچ، چیف الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ
- اپوزیشن کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا
- ترکیہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے ، صدر اردوان کا دوٹوک اعلان
- جمادی الاول کا چاند نظر آگیا
راؤ عمران سلیمان پاکستان کے مایہ ناز صحافی ہیں جو اعلیٰ صحافتی اقدار پر یقین رکھتے ہیں۔